206

کراچی پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دستی بم حملے اور فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکیورٹی گارڈ اور 2 شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے حملے میں 2 شہری جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ 4 دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج میں موجود ہیں اور ان کی طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پولیس اور رینجرز نے اسٹاک ایکسچینج کو مکمل گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہےکہ سیکیورٹی اہلکار اسٹاک ایکسچینج میں داخل ہوچکے ہیں اور ابتدائی طور پر 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے قریبی علاقوں کا بھی مکمل محاصرہ کرلیا ہے۔

حملے کے بعد آئی آئی چندریگر روڈ کو میری ویدرٹاور اور شاہین کمپلیکس سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں