*ضلع مھمنــــــــــــــد. ریسکیو ۱۱۲۲ کا عملہ ھیڈکوارٹر غلنئ پہنچ کر ڈسٹرکٹ آفس کا باقاعدہ افتتاح کرلیا.*
ریسکیو کا مقصدخدمت خلق سے سرشار رنگ نسل اور مذھب سے بالاتر انسانیت کی خدمت کرنا ہے. افات اور حادثات کی پیش نظر عملہ چوبیس گھنٹہ چوکس رہتا ہے. ریسکیو کے خدمات سے اگاہی کیلئے مقامی میڈیا اپنا کلیدی کردار ادا کریں. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر حیات اللہ خان کا میڈیا کو بریفنگ
انضمام کے بعد باقی اصلاحات کے ساتھ ساتھ ریسکیو ۱۱۲۲ کا عملہ انسانی خدمت خلق کیلئے باقاعدہ طور پر ہیڈکوارٹر غلنئ گزشتہ روز پہنچ گئے. اور اے ایچ کیو ہسپتال کے اضافی کوارٹرز میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی دفتر عارضی طور پر قائم کرلی. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر حیات اللہ نے میڈیا نمائندوں کو ریسکیو کے خدمات کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے کہا. کہ ریسکیو کے قیام کا مقصد رنگ نسل اور مذھب سے بالاتر افات اور حادثات پیش آنے کے صورت میں انسانیت کی خدمت کرنا ہے. اور انضمام کے بعد ڈسٹرکٹ مھمند کے عوام کے خدمت کے لئے پہلے بیچ میں ۵۰ رکنی عملہ تعینات کیا گیا ہے. جن میں زیادہ تر تعداد مقامی ابادی کا ہے. انہوں نے میڈیا نمائندوں کو افس میں موجود ایمبولینس اور فائر بریگیڈ اور دوسرے اوزار کے بارے میں معلومات فراہم کئے. اور کہا کہ تمام تر سہولیات مقامی ابادی کے لئے بروئے کار لائیں گے. اس موقع پر سٹیشن انچارج الیاس خان، میڈیا کوارڈینیٹر عبداللہ اور سٹیشن کوارڈینیٹر خالد خان بھی موجود تھے. انہوں نے کہا کہ باقی تحصیلوں میں بھی بہت جلد ایمرجنسی دفاتر قائم کرینگے. تاکہ آفات اور حادثات کے صورت میں موقع کو بروقت پہنچنا یقینی بناسکے. انہوں نے کہا کہ ریسکیو کے زیر انتظام پانچ ایمرجنسی ٹیمیں کام کر رہے ہیں. جن میں میڈیکل، فائر، ڈیزاسٹر، واٹر ریسکیو اور ٹریننگ ٹیمیں شامل ہیں. انہوں نے بریفنگ کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے ریسکیو کے خدمات سے معاشرہ کو اگاہ کرنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ کیونکہ ریسکیو عملہ چوبیس گھنٹے انسانیت کی خدمت کے لۓ چوکس رہتا ہے. بریفنگ کے اخر میں صدر مھمند پریس کلب گل محمد مومندنے پوری تعاون کا یقین دلایا. اور کہا کہ انسانیت کے فلاح و بہبود اور خدمت میں مقامی میڈیا اپکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔
ڈاکٹر امداداللہ بیورو چیف ضلع مہمند