شیخوپورہ۔ گورنمنٹ کے احکامات پر احساس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں ضرورت مندوں کو امدادی رقوم کی تقسیم کی آغاز ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ فاروق مظہر کا کمشنر لاہور ڈویڏن کپٹن (ر ) سیف انجم کے ہمراہ احساس پروگرام کاقائم کردہ سنٹر جا معہ کمپری ہنسو ہائی سکول میں دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔آر پی او شیخوپورہ اور کمشنر کے ہمراہ ڈی پی او غازی محمد صلاح الدین اور ڈی سی سدرہ یونس تھیں۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے اپنے ضلع میں قائم 06 مراکز پر فول پروف سکیورٹی پلان جاری کیا گیا تھا۔ ضلع بھر میں 06 پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک امدادی رقوم کی تقسیم کی جائیگی۔ پاک ارمی، ٹریفک پولیس، سپیشل برانچ، رینجرز، سول ڈیفنس، محکمہ مال، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ کیش کی سیکیورٹی کا بھی میکنزم ترتیب دیا گیا ہے۔ سب ڈویژنل پولیس افسران اور افسران مہتمم پولیس اسٹیشنز ڈیوٹی کی چیکنگ کررہے ہیں۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی اوورآل سپرویژن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ خود کررہے ہیں
شیخوپورہ بیورو چیف رانا رمضان سرعام سی آئی ڈی نیوز ایچ ڈی
162