اوتھل:ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقارچیمہ کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اوتھل محمد خان دودانے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل بازار اور مین آرسی ڈی شاہراہ پر فائربریگیڈگاڑی کے ذریعے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے اسپرے شروع کردیااور شہرکی تمام گلیوں اور قومی شاہراہ پر اسپرے کیا اس موقع پر چیف آفیسر محمد خان دودا نے کہاکہ اوتھل شہر میں کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے وقتاًفوقتاًاسپرے کیا جائے گا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ شہر کو صاف ستھرارکھنے کیلئے میونسپل کمیٹی کے عملے کے ساتھ بھرپورتعاون کریں اور اپنے شہر کو ہمیشہ صاف رکھیں کورونا وائرس ایک خطرناک مرض ہے اس سے بچاؤکیلئے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی بتائی حفاظتی تدابیر پر عمل کرکے اس وباء سے اپنے اور اپنے خاندان کو بچایا جاسکتاہے
187