کنگن پور کے نواحی گاؤں موکل میں کرونا وائرس کے حوالے سے دفعہ 144 کی دھجیاں بکھیر دی گئیں بازاروں میں رش جگہ جگہ ٹولیوں کی شکل میں لوگ دکانوں اور بازاروں میں مردوں کا رش نہ کسی کا خوف نہ کسی کا ڈر لوگوں کی اکثریت غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر بغیر ماسک کے پھر رہی ہے بچے سرعام گلیوں اور بازاروں میں بغیر روک ٹوک کے کھیل کود رہے ہیں ڈبل سواری پر پابندی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے موٹر سائیکل پر ایک کی بجائے تین تین لوگ سفر کر رہے ہیں ایس ایچ او تھانہ کنگن پور ذولفقار بھٹی نے کاروائی کی ہے مگر لوگ ٹس سے مس نہیں ہوئے سماجی حلقوں نے اے سی چونیاں سے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے سخت حفاظتی انتظام کرنے کی اپیل کی ہیں
207