266

ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے پانچویں روز روہڑی میں قلم 144کی خلاف ورزی کرنے پر

ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے پانچویں روز روہڑی میں قلم 144کی خلاف ورزی کرنے پر مساجد کے 13 مولوی اور نمازی گرفتار 4مقدمات درج تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن کے دوران پابندی کے باوجود نمازجمعہ کے اجتماع منعقد کرنے پر جامع مسجد ابو ایوب جی ٹی روڈ ۔مسجد المصطفی بلال نیویارڈ۔جامع مسجد ریلوے اسٹیشن۔حیدر شاہ حقانی مسجد روہڑی کے پیش اماموں حافظ طالب حسین ۔مولوی اطہرالدین۔غلام یاسین خشک۔مولوی غلام سرور۔مولوی محمد ابرہیم ۔حافظ عابد حسین ۔عبدالوحید ۔محمد بشارت ۔ارشد حسین۔شیر افضل۔تنویر علی ۔محمد مدثر۔کو گرفتار کرکے چار علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیا جبکہ کچھ علاقوں میں گھروں اور دیگر مقامات پر نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران فوج پولیس رینجرز کا مختلف علاقوں میں گشت جاری رہا اشیاء خوردونوش کے علاؤہ تمام کاروبار بند رہے ۔
رپورٹ خان عبد المجید خان روہڑی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں