لاہورانویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد کی کارروائی، اندھا قتل ٹریس۔۔۔
تقریباً ایک ماہ قبل24سالہ سوشل ہیلتھ ورکر ذوفشاں کوقتل کرنے والے 2ملزمان گرفتار۔۔۔
ملزم حسیب خان نے ساتھی شہبازگجر کے ساتھ ملکر مقتولہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی تھی۔۔۔
مقتولہ سوشل ہیلتھ ورکرذوفشاں سر میں فائر لگنے سے موقع پر جانبحق ہو گئی تھی۔۔۔
ملزم حسیب خان کا مقتولہ کے ساتھ گزشتہ8سال سے افیئر چل رہا تھا۔۔۔
ملزم حسیب اور مقتولہ ذوفشاں دونوں بطور ڈینگی ہیلتھ ورکر اکٹھے کام بھی کرتے رہے تھے۔۔۔
رشتہ نہ دینے اور ویلنٹائن ڈے پرمقتولہ کو کسی اور کے ساتھ دیکھے جانے کابھی ملزم کو رنج تھا۔۔۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم حسیب خان قتل اور ہوائی فائرنگ کے متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے۔۔۔
اے ایس پی ماڈل ٹاؤن آصف بہادر کی سربراہی میں انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے ملزمان کو گرفتار کیا۔۔۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کا اندھے قتل کی واردات ٹریس کرنے پرپولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان۔۔۔