208

بریکینگ نیوز راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی

راولپنڈی

صادق آباد پولیس نے دوران بسنت قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا،

ملزم حارث آفتاب نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ انسدادِ پتنگ بازی کا بینر اُٹھائے پتنگ بازی کر کے قانون کی رٹ کو چیلنج کیا تھا، پولیس

ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے ویڈیو وائرل ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، پولیس

ملزم سے پتنگیں، ڈوریں، انسدادِ پتنگ بازی والا بینر برآمد، مقدمہ درج، پولیس

ملزم سے دوران تفتیش اسکے دیگر ساتھیوں کاپتہ لگا کر ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا، پولیس

ملزم کی گرفتاری پر ایس پی راول رائے مظہر اقبال کی ایس ایچ او صادق آباد اور ٹیم کو شاباش

قانون سب سے طاقتور ہے، قانون کو ہاتھ میں لینے والے افراد کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال

ترجمان راولپنڈی پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں