333

برکینگ نیوز بلوچستان

*اوتھل ۔ مشیر اقلیتی امور بلوچستان ممبر صوبائی اسمبلی دھنیش کمار پلیانی کی اوتھل آمد ، ہندو پنچائیت اوتھل کی جانب سے دی جانے والی ٹی پارٹی میں شرکت ، اس موقع پر مشیر اقلیتی امور بلوچستان دھنیش کمار پلیانی نے ہندو محلہ اوتھل کا دورہ کیا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام آف لسبیلہ نواب جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں بلوچستان بھر کے اقلیتی برادری کے مسائل کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ، ملازمتوں میں اقلیتوں کے لئے کوٹہ مختص ہے ، اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیئے جارہے ہیں ، ہنگلاج مندر میں کروڑوں روپئے کہ فنڈز فراہم کرکے ترقیاتی اسکیمات اور مختلف کاموں پر کام تیزی سے جاری ہے ، اس ترقیاتی عمل سے ہنگلاج کے سالانہ میلے میں زائرین کو پیش رہنے والی مشکلات کم ہوں گی ، ٹی پارٹی کے موقع پر ہندو پنچائیت اوتھل کی جانب سے مشیر برائے اقلیتی امور بلوچستان دھنیش کمار پلیانی اور دیگر معززین کو روایتی اجرکیں پہنائی گئیں ، اس موقع پر ہندو پنچائیت اوتھل کے معززین ارجن داس لاسی ، سابق کونسلر رام لال لاسی ، مولچند لاسی ، اندرسین ، جیٹھانند ، اشوک کمار ، موہن لال لاسی، نارائن داس ، سابق کونسلر جیٹھا مل ، کھیمن داس ، شیوا رام ، اہسن داس ہیرا لال ، ویرسی مل ، سوم جی مل ، ٹیکن مل ، جیٹھا مل لیلانی ، وادھو مل ، وریا مل ، مہیش کمار ، کمار لال لاسی ، گلاب داس ، سرون کمار ، مگن مل ، مولچند ، گیدن مل ، اشوک مینگل ، کیلاش کمار ، وادھو مل ، لئیش کمار ، گنی مل ، دھرم پال بیا ، بوجا مل ، سنیل کمار ، مکیش کمار ، ڈامو مل ، جہیرام داس ، اوم لال ، خوشحال داس ، گنڈا مل ، تھانور مل ، سنجے کمار ، پریم چند ، ہریش کمار ، پرسو مل ، بابو لال مسیحی ، دیوی داس ، انیل کمار ، پون کمار ، لوکیش کمار ، ہریش کمار ، روی کمار ، پریم چند ، چندو مل ودیگر کثیر تعداد میں اقلیتی برادری کے معززین معتبرین موجود تھے ، اس موقع پر مکھی ہنس راج ، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سابق کونسلر پرکاش کمار لاسی ، کرشن لعل لاسی ودیگر مشیر اقلیتی امور بلوچستان دھنیش کمار پلیانی کے ہمراہ تھے،*رپورٹ غلام حسین میر بلوچستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں