320

برکینگ نیوز راولپنڈی میں ایل او سی پر فائرنگ

راولپنڈی بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی پرشہری آبادی پر فائرنگ کردی، بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری میں شہری میر محمد شہید اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی
بھارتی فوج نے ایل اوسی پر شہری آبادی بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فورسز نے شہری آبادی پر آرٹلری اور مارٹر گولے داغے۔ بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔شہید شہری میرمحمد اور زخمی خاتون کا تعلق ککوٹا گاؤں سے ہے۔فائرنگ میں زخمی خاتون کو قریبی طبی مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پا ک فوج نے پوری شدت کے ساتھ بھارتی فوج کی جارحیت کا جواب دیا۔پاک فوج نے / سے نشانہ بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں