Home اہم خبریں
اہم خبریںپاکستان
کل یکم فروری سے کڑورں موبائل فونز وٹس ایپ کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے
By مینا ناز -January 31, 202020
کل یکم فروری سے کڑورں موبائل فونز وٹس ایپ کی سہولت سے محروم ہو جائیں گے
لاہور (سٹار نیوز آن لائن )پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونے والے معروف ترین سافٹ وئیر ’واٹس ایپ‘ یکم فروری 2020 سے کروڑوں موبائل فونز پر بند ہوجائے گا۔فروری کی پہلی تاریخ سے وہ تمام آئی فونز جن میں iOS 7 آپریٹنگ سسٹم ہے یا وہ اینڈرائید فونز جن 2.3.7 جنجربریڈ آپریٹنگ سسٹم سے پہلے کا کوئی بھی ورژن ہے ان موبائل ڈیوائشز میں واٹس ایپ مکمل طور پر بند ہوجائے گا۔
گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق 0.3 فیصد اینڈرائیڈ ڈیوائسز اب بھی جنجر بریڈ آپریٹنگ سسٹم رپ چل رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ پوری دنیا میں 2 ارب 50 کروڑ اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں سے 75 لاکھ فونز میں اب بھی جنجر بریڈ سسٹم ہے اور اگر انہیں اپ گریڈ نہیں کیا گیا تو واٹس ایپ ان موبائل فونز میں نہیں چلے گا۔اینڈرائیڈ کی طرح گوگل نے آئی فون ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے آپریٹنگ سسٹم ڈیٹا فراہم نہیں کیا لیکن اندازے کے مطابق سارے iOS ڈیوائسز میں سے 7 فیصد میں iOS 12 سے پرانا سافٹ وئیر موجود ہے۔