206

برکینگ نیوز اوتھل

*اوتھـــــــــــل:* *ترقیاتی منصوبوں میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ترقیاتی منصوبوں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے اوتھل لاکھڑا بلیک ٹاپ روڈ کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اوتھل لاکھڑا بلیک ٹاپ روڈ کے تعمیراتی کام پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلیک ٹاپ روڈ کے تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے اور انجینئر تعمیراتی کام پر خصوصی توجہ دیں تاکہ کام کی کوالٹی بہتر ہو۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹھیکدار کو ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تعمیراتی کام کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقع پر اے سی بیلہ جمیل احمد بلوچ، ایس ڈی او ہارون میروانی، ایس ڈی او خالد نواب، انجیئنر انور گڈو و دیگر موجود تھے۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں