اوتھـــــــــــل:سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس (SSP)لسبیلہ پرویز خان عمرانی نے کہاکہ بلوچستان کمانڈنٹ کنٹرول سسٹم کے تحت تمام تھانوں کو کمپیوٹرائزڈکرنے کا کام آخری مراحل میں ہے عنقریب بلوچستان بھرکے تھانے کمپیوٹرائزڈ ہوجائیں گے،لسبیلہ کے تمام شہروں میں دوپولیس اسٹیشن بنائے جانے کی تجویززیرغور ہے لسبیلہ میں منشیات،قمار خانوں اور دیگر جرائم ومنفی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا لسبیلہ پولیس عوام سے اپنارویہ بہتر بنائے اور عام لوگوں کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آئے جو ایس ایچ او بہترانداز میں کام نہیں کرے گا اسے تبدیل کردیا جائے گا حب میں ٹریفک کی صورتحال کو بہتربنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اوتھل کے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ لسبیلہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کارلاؤں گا عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے لسبیلہ کے تمام علاقوں میں پیٹرولنگ،ناکے اور پولیس کا گشت بڑھایا جائے گاپرویز خان عمرانی نے کہاکہ لسبیلہ ایک پرامن ضلع ہے یہاں پرجرائم کی شرح بہت کم ہے میری کوشش ہوگی کہ لسبیلہ میں جرائم میں مزید کمی لاؤں تاکہ عوام کاپولیس پر اعتماد بحال ہو اور لسبیلہ پولیس عام عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست کرتے عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اپنا ئے تاکہ عوام میں پولیس کی متعلق پائی جانے والی بدگمانیوں کو ختم کیا جاسکے لسبیلہ میں منشیات،جوئے کے اڈوں،چوری،ڈکیتی اور ہزنی کی وارداتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا میرا ٹارگٹ منشیات پینے والوں سے زیادہ منشیات سپلائیر اور فروخت کرنے والے ہونگے اور اگر کسی علاقے میں منشیات فروخت کی اطلاعات موصول ہوئی تو وہاں کا ایس ایچ او اسکا ذمہ دار ہوگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کام کرنے والے ایس ایچ اوز کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اگر کسی نے بہتر انداز میں کام نہ کیا تو اسے گھرجانا ہوگا پولیس جھوٹے مقدمات بنانے سے گریز کرے اور بغیر کسی تفریق کے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے لسبیلہ پولیس اپنے تمام وسائل استعمال کرے گی جرائم پیشہ افراد کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں لسبیلہ پولیس ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور جرائم پیشہ افراد پرلسبیلہ کی زمین تنگ کرکے انکو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاجائے گا انہوں نے کہاکہ حب ایک صنعتی اور گنجان آبادی والاعلاقہ ہے جہاں پرمختلف علاقوں کی لوگ رہائش پذیر ہیں اور حب میں جرائم ضلع کے دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں حب سمیت پورے ضلع میں انفارمیشن حاصل کرنے کے ذرائع بڑھائے جائیں گے حب میں ٹریفک کے مسائل بھی زیادہ ہیں ٹریفک میں خلل کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے انشاء اللہ میری کوشش ہوگی کہ حب میں ٹریفک کی روانی کو بہتربنانے کیلئے ایک پلان ترتیب دیکر عوام کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلائی جائے انہوں نے کہاکہ پولیس کے پاس وسائل محدود ہیں وسائل کی کمی کے خاتمے کیلئے آئی جی بلوچستان پوری کوشش کررہے ہیں اور بلوچستان میں پولیس اہلکاروں،اسٹاف کو ٹریننگ اور جدید آلات دیئے جانے پر کام کیاجارہاہے انشاء اللہ بہت جلد بلوچستان پولیس میں بھی آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے گا انہوں نے کہاکہ اوتھل،بیلہ اور وندر میں زمینداری اور زرعی فارم وباغات میں کام کرنے کیلئے آنے والے باہر کے لوگوں کی رجسٹریشن کی جائے گی تاکہ باہرسے آنے والے لوگوں کی معلومات اور ڈیٹاپولیس کے پاس ہواس اس سلسلے میں عنقریب زمینداروں سے ایک کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جائے گاا نہوں نے کہاکہ لسبیلہ میں آبادی میں اضافے کے پیش نظر ضلع کے تمام شہروں میں دو پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز زیرغورہے لسبیلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ضلع ہے اس ضلع کے روایتی امن کو بحال رکھنے کیلئے لسبیلہ پولیس حتی المقدور کوشش کرے گی۔*
185