232

برکنگ نیوز موسم کوئٹہ

کوئٹہ: محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق اتوار اور پیر کے روز بلوچستان کے پہاڑوں پر شدید برفباری اور بعض علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی۔
کوئٹہ ۔۔ ‏اتوار کے روز بلوچستان کے شمالی اضلاع کوئٹہ، مستونگ، زیارت،قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، ہرنائی اور پشین کے پہاڑی اور نیم پہاڑی علاقوں میں بارش /برفباری کی پیشگوئی ۔
کوئٹہ ۔بارش کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہیگا‏۔
زیارت ، کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں اوسط 02 فٹ تک برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ ۔۔ شدیدبرفباری کے باعث ان علاقوں میں معمولات زندگی اور ذرائع آمدورفت میں خلل کا اندیشہ ہے ۔
کوئٹہ ۔۔ ‏شدید بارش کے باعث کوئٹہ، قلعہ عبداللہ ، ہرنائی، چاغی، سبی ، مستونگ اور بولان کے اضلاع کے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ۔
کوئٹہ ۔۔ بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں