195

برکنگ نیوز لسبیلہ

*لسبیلہ: ایس ایس پی پرویز خان عمرانی نے لسبیلہ کا چارج سنھبال کرکام شروع کر دیا اور اوتھل کے صحفافیوں سے اپنی آفس میں ملاقات کی مزید جانیے اپنے نماٸندے عبدالحمید شاہین چنہ کی رپورٹ میں ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی نے کہا کہ بلوچستان میں کمانڈنٹ کنٹرول سسٹم کے تحت تمام تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام آخری مراحل میں ہے عنقریب بلوچستان بھر کے تھانے کمپیوٹرائزڈ ہوجائیں گے،لسبیلہ کے تمام شہروں میں دو پولیس اسٹیشن بنائے جانے کی تجویز زیر غور ہے لسبیلہ میں منشیات کے اڈوں اور دیگر جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا لسبیلہ پولیس عوام سے اپنارویہ بہتر بنائے اور عام لوگوں کے ساتھ عزت واحترام کے ساتھ پیش آئے جو ایس ایچ او بہترانداز میں کام نہیں کرے گا اسے تبدیل کردیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چارج سنبھالنے کے بعد اوتھل کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.پرویز خان عمرانی نے کہاکہ میرا ٹارگٹ منشیات پینے والوں سے زیادہ منشیات سپلائیر اور فروخت کرنے والے ہونگے اور اگر کسی علاقے میں منشیات فروخت کی اطلاعات موصول ہوئی تو وہاں کا ایس ایچ او اسکا ذمہ دار ہوگا پولیس جھوٹے مقدمات بنانے سے گریز کرے*۔رپوٹ حمید شاہین چنہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں