*ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کا شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور جرائم کے انسداد کیلئے احسن اقدام، چونیاں میں آپریشن ردالجرائم کا آغاز*
قصور۔ پولیس کا جرائم کے انسداد کیلئے چونیاں میں ردالجرائم آپریشن کا آغاز، گزشتہ 24گھنٹوں میں 17بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
قصور۔ آپریشن ردالجرائم کیلئے فول سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیاہے۔ڈی پی اوقصور
قصور۔آپریشن ردالجرائم کو دو حصوں پراپرٹی اور منشیات کیسز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈی پی اوقصور
قصور۔ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 کرائم فائٹر پولیس افسران پر مشتمل 4سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
قصور۔نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے 23پولیس افسران پر مشتمل 3 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
قصور۔مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے 14 پولیس افسران و اہلکاروں پرمشتمل 2سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
قصور۔آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کی تفتیش کیلئے 12 تجربہ کار پولیس افسران پر مشتمل 3 سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔
قصور۔آپریشن میں 54 ایلیٹ جوانوں پر مشتمل 6سپیشل ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
قصور۔ اس کے علاوہ چونیاں سرکل کے 16داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے، جہاں پر 80 سے زائد پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
قصور۔ چونیاں سرکل میں کامیاب آپریشن کے بعد دیگر سرکلز میں بھی آپریشن کیے جائیں گے۔ ڈی پی اوقصور
رپورٹ ::
M mansha ceo sareaam.cid news