برکنگ نیوز پتوکی
پتوکی میں چوری ڈکیتی اور نوسر بازی کی وارداتوں میں اضافہ خاتون سمیت چار سے زائد افراد کو لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات میں تصور حفیظ جو کہ پرانی منڈی پتوکی کا رہائشی ہے لاہور سے پتوکی آرہا تھا جب وہ پتوکی ایک نجی سکول کے سامنے پہنچا تو موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکوﺅں نے روک لیا اور ہینڈز اَپ کر کے 80ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی او رموٹر سائیکل کی چابی بھی ساتھ لے گئے جب کہ ڈکیتی کی دوسری واردات پتوکی کہنہ بائی پاس پر ہوئی جہاں پر موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈاکوﺅں نے کار سوار پولیس ملازم قیوم کانسٹیبل اور اس کے ساتھیوں حاجی محمد اکرم میو اور دیگر کو روک لیا اور 35ہزار روپے کی نقدی رقم چھین لی ۔تیسری واردات میں کار سوار چار نوسر بازوں جن میں تین خواتین شامل تھیں نے مقامی صحافی محمد شریف خاں کی چچی جمیلہ بی بی جو کہ پتوکی میں سودا سلف خریدنے کے بعد واپس جارہی تھی کو روک لیا اور پتوکی ملتان روڈ پر زبردستی اپنی کار میں بٹھا لیا ۔نوسر بازوں نے جمیلہ بی بی سے سونے کی بالیاں ، نقدی رقم اور بازار سے خریدا گیا سامان بھی چھین لیا اور ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔چوتھی واردات میں نامعلوم چور پرانی منڈی پتوکی میں رہائش پذیر محمد طارق کے گھر کے باہر کھڑی سوزوکی مہران کار نمبری LEB/9013چوری کر کے لے گئے ۔چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بعد شہریوں اور تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔تاجر وں اور شہریوں نے ایڈیشنل ایس پی قصور راشد ہدایت اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے مطالبہ کیا ہے کہ وارداتوں کی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔
196