276

برکنگ نیوز پتوکی

برکنگ نیوز پتوکی
پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات پر اسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگرنے فوڈ کنٹرولر ٹیم کے ہمراہ تحصیل پتوکی میں موجود فلور ملوں اور آٹا کے کارخانوں کی سپلائی کا جائزہ لیا آٹے کی نمی کا تناسب چیک کرنے والا آلے نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ فوڈ کی طرف سے فلو ر ملوں کو روزانہ کی بنیاد پر دیئے جانیوالے گندم کے کوٹے کا جائزہ لیا اور ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ جن دوکانداروں کو فلو رملوں سے آٹے کی سپلائی ملتی ہے ان دوکانوں کی کڑی نگرانی کریں اگر کسی دوکاندار نے آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور آٹا کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں