اوتھل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل محکمہ ٹورزم کی جانب سے پکنک پوائنٹ پر سیاحوں کیلئے بنائی جانے والی عمارت کو فوری طورپر فعال کرکے سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں کنڈملیر میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات کرے،کنڈملیر پکنک پوائنٹ کی بہتری اور سیاحت کو مزید فروغ دینے کیلئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے بات کر وں گایہ بات انہوں نے سیاحتی مقام کنڈملیرکا دورے کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی میں سیاحت اور سیاحتی مقام کا اہم کردار ہوتاہے کنڈملیر ایک بہترین اور پرفضاسیاحتی مقام ہے یہاں پر سیاحت کو فروغ دیکراور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ یہاں غیرملکی سیاح بھی بے خوف وخطرآکراس اہم، خوبصورت اور پرفضامقام سے لطف اندوزہوسکیں اگریہاں پر سیاحوں کو سہولیات میسرہونگی تو یہاں پر غیرملکی سیاح بھی آئیں گے اور غیرملکی سیاحوں کی وجہ سے کثیرتعداد میں زرمبادلہ کماکرملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیاجاسکتاہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کنڈملیرجیسے اہم پکنک پوائنٹ کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرے
190