چیف سیکریٹری بلو چستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغرنے تمام ڈویژنل کمشنرز، پی ڈی ایم اے، محکمہ تعمیرومواصلات ، لوکل گورنمنٹ،سول ڈیفنس، ڈپٹی کمشنرز سمیت متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر خصوصاً دارالحکومت کوئٹہ میں شدید بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں کارپوریشن اور دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر ریلیف کا کام تیز کرنے کیلیئے ہنگامی طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ اورکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیار رہیں مختلف اضلاع میں رابطہ سڑکوں قومی شاہراہوں کو فوری طور پر بحال کردیا جائے ۔چیف سیکریٹری نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ر ہنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر صوبے کے مختلف اضلاع میں سڑکوں پر برف ہٹانے اور صاف کرانے کے لیے ہیوی مشینری اور افرادی قوت بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے تمام ریسکیو اداروں کوکسی بھی ہنگامی حالات اور ٹریفک میں پھنسے افرادکو امدادی سامان کی دستیابی کو ممکن بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے محکمہ صحت اور پی پی ایچ ائی کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دوائیاں اور ایمبولینسز کو ہائی الرٹ رکھنے اور تمام ڈاکٹرز اور عملے کو ہسپتالوں میں موجود رہنے کی بھی ہدایت کی۔
رپورٹ غلام حسین میر مینجمنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان
214