سندھ میں گیس، پانی اور بجلی بحران وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے، مرتضٰی وہاب
کراچی: مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس ، پانی اور بجلی بحران وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے۔
مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ میں گیس پانی اور بجلی کے بدترین بحران پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اپنی نااہلی اور غیر سنجیدگی کی سزا عوام کو دینے سے گریز کرے، پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کے عوام کو آخر کس بات کی سزا دے رہی ہے؟ وفاقی وزراء کو سیاسی شعبدہ بازی اور اپوزیشن کے خلاف کارروائیوں سے فرصت ملے تو عوامی مسائل پر بھی توجہ دیں۔