162

بنی گالا ریگولراٸز ہو سکتا ہے تو کراچی کی عمارتیں بھی ہو سکتی ہے۔

بنی گالا ریگولرائز ہوسکتا ہے تو کراچی کی عمارتیں بھی ہوسکتی ہیں، فاروق ستار۔

کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر بنی گالا ریگولرائز کیا جاسکتا ہے تو شہر کی عمارتیں بھی ہوسکتی ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال انتہائی مخدوش وتشویش ناک ہے، صوبائی و فاقی وزرا نے سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی لیکن سیکیورٹی بڑھانے کے بجائے کم کردی گئی۔ حکومت تمام معروف لوگوں اور سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک علی رضا عابدی کے قتل کا سراغ تاحال نہیں لگایا جاسکا، کل علی رضا عابدی کا چہلم ہے لیکن اب تک ان کے قتل کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، تحقیقاتی ادارے اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں