282

پاکستان کرکٹ ٹیم اور تبصرے نیا باب ۔

پاکستان سپر لیگ، چھٹی ٹیم کے لیے پینل کااعلان۔

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چھٹی ٹیم کے لیے پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پینل پی ایس ایل ڈرافٹ میں چھٹی ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا۔ اعلان کردہ پینل کی سربراہی سابق ٹیسٹ کرکٹرندیم خان کریں گے جبکہ شعیب ملک ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے، پینل کے دیگر ممبران میں فیصل مرزا اور حیدر اظہربطور کنسلٹنٹ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی یوہان بوتھا اورسابق ٹیسٹ اسپنرعبدالرحمان ویڈیو لنک کے ذریعے پینل کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 4 کے ڈرافٹ کی تقریب کل اسلام آباد میں ہوگی۔ یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کا فرنچائز معاہدہ رقم کی ادائیگی نہ کرنے کی بنیاد منسوخ کردیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ 20 نومبر کو ڈرافٹ میں ملتان کی نمائندگی پی سی بی کرے گا اور ٹیم بھی بورڈ ہی منتخب کرے گا۔ملتان سلطانز کی ٹیم پی ایس ایل میں نئی فرنچائز آنے تک چھٹی ٹیم کہلائے گی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ’سکستھ ٹیم‘ کی فروخت کیلئے نیا ٹینڈر جاری کرے گا، نئے اونرز ٹیم کے شہر کا انتخاب اور اس کا نام رکھنےکیلئے آزاد ہوں گے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر پاکستانی شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا ، قومی ٹیم ایسے لطیفے بنائے کہ آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائیگا۔

ابوظہبی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 رنز سے شکست دیدی ہے تاہم اظہر علی کے 65 رنز بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر سکے۔ میچ سنسنی خیز مرحلے میں اس وقت داخل ہوا جب پاکستان کی پانچ وکٹیں گر چکی تھیں اور مجموعہ 154 رنز تھا کہ اچانک ایک ساتھ ہی تین وکٹیں گر گئیں اور اس کے بعد قومی ٹیم سنبھل ہی نہیں سکی۔ پانچ کھلاڑی مل کر بھی 22 رنز بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔شکست کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ کافی غصے میں نظر آ رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پیغامات کے علاوہ میمز کا طوفان برپا ہو گیاہے جن میں کئی ایسی مضحکہ خیز ہیں کہ دیکھ کر آپ کیلئے ہنسی روکنا بھی مشکل ہو جا ئے گا۔چند روز قبل عمران خان نے یو ٹرن سے متعلق ایک بیان جاری کیا تھا جس پر اپوزیشن کی جانب سے بھی انتہائی حیران رد عملآنے کا سلسلہ جاری ہے ، تاہم اب صارفین نے اسے کرکٹ میں بھی لاگو کر دیا ہے۔ اس صارف کا کہناتھا کہ عمران خان نے جو کہا تھا اسے سرفراز نے سچ کر دکھایا اور ساتھ تصویر پر لکھا کہ ہدف حاصل کرتے ہوئے یوٹرن لینا عزیم لیڈر شپ کی پہچان ہو تی ہے۔پاکستان کی شکست پر غصے میں نظر آنے والے صارفین کو اس شخص نے حوصلہ دینے کی کوشش کیلئے انتہائی انوکھا اقدام کرتے ہوئے عمران خان کی قوم سے خطاب کی ویڈیو میں تصویر نکالی اور اس پر اظہر علی کا چہرہ لگا کر کپتان کا مشہور زمانہ ڈائیلاگ لکھا جو کہ ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘۔اس کردار کو کون نہیں جانتا ،یہ رینچو ہیں عامر خان کی معروف فلم ’ تھری ایڈیٹس سے‘۔کنزہ سہیل پاکستانی ٹیم پر کافی برہم نظر آ رہی ہیں:ٹویٹر پر اظہر علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور کہا جارہاہے کہ انہیں آخر میں آنے والے کھلاڑی کو باولر کے سامنے کرنے کی بجائے خود فیس کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔حال ہی میں بھارت کی معروف فلم اظہر ریلیز کی گئی تھی جس میں عمران ہاشمی نے بھارتی کھلاڑی و بلے باز اظہر کا کردار نبھایا تھا اور اس صارف نے اس فلم کو پاکستانی کھلاڑی اظہر علی کے ساتھ جوڑتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا۔شجاع نامی صارف کا کہناتھا کہ اگر ایک لائن میں وکٹیں گرنا کوئی فن ہوتا تو مجھے یقین ہے کہ پاکستان اس میں ماسٹر ہوتا ۔گزشتہ روز ہی ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی دوسر ی شادی کی تصاویر جاری کر دی ہیں اور اعلان بھی کر دیا تاہم اب ان کا ذکر میمز بھی شروع ہو گیا ہے۔ میچ ہارنے کے بعد اس ہارون نامی صارف نے ڈاکٹر عامر لیاقت کو قومی ٹیم کیلئے آخری امید قرار دیدیا ہے۔یہ پڑھ تو آپ کیلئے ہنسی روکنا ناممکن ہو جائیگا۔
بہترین بولنگ کا سہرا کوچ اظہر محمود کو جاتا ہے: حسن علی۔

قومی ٹیم کے میڈیم پیسر حسن علی نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بہترین بولنگ کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دیدیا۔فاسٹ بولر حسن علی نے ابوظہبی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 45 رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے اور پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں جیت کے قریب پہنچا دیا ہے۔حسن علی نے اپنی بولنگ کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دیتے ہوئے کارکردگی کو انہی کے نام سے منسوب کیا ہے۔حسن علی اور یاسر شاہ نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں لینے کا کارنامہ 14 سال بعد انجام دیا۔2004 میں میلبورن میں شعیب اختر اور دانش کنیریا نے ایک ہی اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں حاصل کیں تھیں۔حسن علی نے کیرئیر میں پہلی بار پانچ وکٹ حاصل کئے جب کہ یاسر شاہ نے یہ کارنامہ 14ویں بار انجام دیا۔
سرفراز نے بلے بازوں کو شکست کا ذمے دار قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کا ذمے دار بیٹنگ لائن کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں کوئی بھی بلے باز لمبی اننگز نہ کھیل سکا اور کھلاڑی مشکل صورتحال میں دباؤ برداشت نہ کر سکے۔ابو ظہبی میں کھیلے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 176رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4رنز سےشکست ہوئی۔میچ میں شکست کے بعد کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹھہرنا چاہیے تھا، تمام پلیئرز کو مثبت کرکٹ کھیلنے کا کہا تھا اور امید تھی کہ ہم جیت جائیں گے لیکن کھلاڑی مشکل صورتحال میں دباؤ برداشت نہیں کرسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ روز جس طرح اننگز کا آغاز کیا تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ باآسانی ہدف حاصل کر لیں گے لیکن پھر یکے بعد دیگرے تین وکٰٹیں گر گئیں جس کے بعد اسد شفیق اور اظہر علی نے اچھی ساجھے داری قائم کی۔سرفراز نے وکٹ کا رویہ تبدیل ہونے کا تاثر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ میچ کے چاروں دن ایک جیسی تھی، وکٹ پر سیٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو موقع سے فائدہ اٹھا کر لمبی اننگز کھیلنی چاہیے تھی لیکن ہم نے پورے میچ میں دیکھا کہ جیسے ہی دونوں ہی ٹیموں کی اہم پارٹنرشپ ٹوٹی، تو اس کے ساتھ ہی بیٹنگ لائن ڈھیر ہو گئی۔انہوں نے بابر اعظم اعظم کے رن آؤٹ کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فتح کے لیے محض 29رنز درکار تھے کہ بابر رن آؤٹ ہو گئے اور یہیں سے ہماری بیٹنگ لائن زمین بوس ہو گئی۔پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں صرف 3 رنز بناکر اعجاز پٹیل کی وکٹ بننے والے سرفراز نے اپنی کارکردگی پر بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں بلے سے کارکردگی نہیں دکھا سکا اور جو شاٹ کھیل کر میں آؤٹ ہوا اس سے بہت افسوس ہے۔کپتان نے کہا کہ وکٹ پر بیٹسمینوں کو ٹائم دینا چاہیے تھا اور ہمارے بیٹسمینوں کو بڑی اننگز کھیلنی چاہیے تھی لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی فتح کا کریڈٹ جاتا ہے جن کے باؤلرز خصوصاً اعجاز پٹیل نے اچھی بولنگ کی۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے ڈرامائی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس میچ کو ’’ٹیسٹ کرکٹ کی اچھی تشہیر‘‘ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ تھا کہ جیتنا آسان نہیں ہوگا تاہم ہمارے کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا اور ٹیم کو ناقابل یقین فتح سے ہمکنار کرایا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ڈرامائی میچ تھا، میچ کے چاروں دن دونوں ٹیمیں دباؤ کا شکار رہیں لیکن اختتام پر یہ میچ ٹیسٹ کرکٹ کی شاندار تشہیر ثابت ہوا۔اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ میں اس میں ایک بات ایڈ کرنا چاہوں گا وہ یہ کہ سرفراز کسی صورت اچھا بلے باز نہیں ہے اور نہ ہی اس نے خود کو بیٹنگ کے لیے کسی نمبر پہ ایڈجسٹ کیا ہے. اچھا کپتان ہو سکتا ہے کیونکہ اسے ایک نوجوان ٹیم ملی ہے فائٹر باؤلرز ہیں لیکن بات پھر ہمیشہ بیٹنگ پہ آتی ہے. ہر ٹیم کا ہر پلئیر کا ایک اچھا برا دن ہوتا ہے لیکن پاکستان جو آسان میچز ہار جاتا ہے وہ واقعی میں لمحہ فکریہ ہے

پاکستان سپر لیگ 2018 کے ڈرافٹ کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی، تاہم اس سے قبل کوئٹہ گلیئٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈیویلئرز کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ نئے سیزن میں اے بی ڈیولیئرز کس ٹیم کا حصہ ہونگے ؟ جی ہاں یہ ہی وہ سوال ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈیویلئرز کے ویڈیو پیغام کیساتھ پوسٹ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے پوچھا ہے کہ مسٹر360اس سیزن میں کون سی ٹیم کی جرسی پہنیں گے۔
ویڈیو پیغام میں اے بی ڈیولیئرز کا کہنا ہے کہ یہ پی ایس ایل کے ڈرافٹ کا وقت ہے، جو 20 نومبر کو اسلام آباد ہوگا۔ انہوں نے پی ایس ایل میں شریک ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں