تیسرا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان نے جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دے دی
جنوبی افریقہ
سنچورین: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 27 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں وائٹ واش کو ٹال دیا۔
سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا۔
سینچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 26، آصف علی 25، بابر اعظم 23 اور شاداب خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام، گرین شرٹس آخری میچ جیت کر وائٹ واش سے بچ گئے
— آرپی: پی سی بی
پروٹیز کی جانب سے ہینڈرکس نے 4 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 9 وکٹوں پر 141 رنز بناسکی۔ تاہم سیریز 1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ نے دورے میں پاکستان ٹیم کو تینوں فارمیٹس میں شکست دی ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم 0-3 سے فاتح رہی۔ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن جنوبی افریقہ 2-3 سے کامیاب رہا۔
سرفراز کو واپس نہ بلایا جاتا تو وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے: محسن خان
شعیب ملک کی کپتانی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرایا تھا۔