سونے، تانبے کے بڑے ذخائر ریکوڈک کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، 627 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق*سونے، تانبے کے بڑے ذخائر ریکوڈک کی فزیبلٹی اسٹڈی مکمل، 627 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی تصدیق* آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کے ساتھ 627 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تصدیق کردی۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ریکوڈک منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرنے کا اعلان کر دیا، رپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر کو ترقی دینے کی کوشش کا اہم حصہ ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے پاس اس منصوبے میں 8.33 فیصد حصہ ہے، جو دیگر دو سرکاری اداروں پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (PPL) اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (GHPL) کے ساتھ 25 فیصد کا مشترکہ شیئر بنتا ہے۔ مزید 25 فیصد حصہ حکومتِ بلوچستان کے پاس ہے، اور باقی 50 فیصد حصہ بیریک گولڈ کارپوریشن کے پاس ہے، جو اس منصوبے کی آپریٹر بھی ہے۔ فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق منصوبے کی کان کنی کا عرصہ 37 سال پر مبنی ہوگا، جو دو مرحلوں میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے پر 5.6 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی، اور یہ 2028 میں کام شروع کرے گا، اس کے لیے 3 ارب ڈالر کا قرض لیا جائے گا جبکہ باقی رقم شیئر ہولڈرز فراہم کریں گے۔

*پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی شرکت، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی* کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں نویں کثیر القومی میری ٹائم مشق ’امن 25‘ کا اختتام ہوگیا، امن مشق کے آخری روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشقوں کا جائزہ لیا

بھارتی مظالم اور بڑھتی ہندو انتہا پسندی سے کشمیریوں کا عزم آزادی مضبوط ہو رہا ہے، جنرل عاصم منیر* یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مظفر آباد کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، بھارتی مظالم اور بڑھتی ہندو انتہا پسندی سے کشمیریوں کا عزم آزادی مضبوط ہو رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، انہوں نے آزادی کشمیر اور دفاع وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

*ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی اہم پریس کانفرنس:* پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کیلئے ہمہ وقت ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں: سال 2024 میں 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا، 383 بہادر افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ 26 نومبر کی سازش کے پیچھے جو سوچ ہے وہ سیاسی دہشتگردی کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر 2014 میں پارلیمنٹ پر حملے کو آپ نے دیکھا،

کراچی سے انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو دس سال گزر چکے لیکن دکھ آج بھی زندہ ہیں 16 دسمبر 2014 کی سیاہ صبح ہر پاکستانی کے دل پر نقش ہے