انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے نمائندہ خصوصی نوید بروہی اور کیمرہ مین ظفر کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر حب سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر بھر میں بڑھتی ہوئی ناجائز تجاوزات، غیر قانونی رکشہ اسٹینڈز اور ٹریفک مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سرعام سی ائی ڈی نیوز سے وابستگی کے بعد کیمرہ مین محمد ظفر نے ادارے کے ساتھ اپنی مکمل پیشہ ورانہ وابستگی، ذمہ داری اور دیانتداری کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کا عہد کیا ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور اخلاص کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
کراچی: گلشنِ اقبال سے چوری ہونے والی مہران کار حب سٹی پولیس نے چند گھنٹوں میں جام کالونی سے برآمد کرلی۔ شہریوں نے ایس ایچ او محمد قاسم گشکوری کی کارکردگی اور بروقت کارروائی کو سراہا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی حب اور چیئرمین انٹرنیشنل میڈیا گروپ/سرعام سی آئی ڈی نیوز کے درمیان تعارفی و اہم ملاقات
اے سی حب کی کارروائی، درجنوں غیر رجسٹرڈ رکشے قبضے میں لے کر سوک سینٹر منتقل حب (رپورٹ: کیمرا مین محمد ظفر، سرِعام سی آئی ڈی نیوز) ڈپٹی کمشنر حب کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل کی نگرانی میں ڈی ایس پی ٹریفک اور ایکسائز کے سب انسپکٹر گل حسن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حب سٹی تھانے کے سامنے درجنوں غیر رجسٹرڈ اور بغیر لائسنس رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔