173

کرپشن کا نیا گڑھا کھل گیا۔

کرپشن کیس؛ اکرام نوید کا کروڑوں کی رقم شہباز شریف کے داماد کو دینے کا اعتراف
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) اور پنجاب پاور کے سابق سی ایف او اکرام نوید کے درمیان پلی بارگیننگ کا سمجھوتہ ہوگیا جبکہ اکرام نوید نے علی عمران کو کروڑوں کی رقم دینے کا اعتراف بھی کرلیا۔
نیب نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کے قریبی ساتھی اکرام نوید کی پلی بارگیننگ کی درخواست لاہور کی احتساب عدالت میں جمع کروا دی ہے۔ چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملزم کی پلی بارگینگ کی درخواست منظوری کے بعد احتساب عدالت میں دی ہے۔
دوران تفتیش پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کے سابق چیف فنانشل آفیسر(سی ایف او) اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں کی کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزم نے پنجاب پاور کمپنی، پی ایچ اے (پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی) اور ارتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹشین اتھارٹی (ایرا) میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں