171

فواد چوہدری ان ایکشن اور حکومتی اگاہی۔

ریاست کو چیلنج کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے، فواد چوہدری۔
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات بیرسٹرفواد چوہدری کا کہناہے کہ ریاست کو چیلنج کرنا بغاوت کے زمرے میں آتاہے، کوئی اس گمان میں نہ رہے کہ ریاست کمزور ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کے حوالے سے عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خطاب کیا اور ریاست کا مؤقف پیش کیا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا کہا، جس پر حکومتی وفد نے ملک کے بڑے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، ہم اس حساس معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہر فیصلے میں پوری پارلیمنٹ کی مشاورت شامل ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں