آسیہ بی بی معاملہ؛ حکومتی وفد کی بلاول بھٹو اور شہباز شریف سے ملاقاتیں
اسلام آباد: وفاقی وزرا پر مشتمل حکومتی وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں آسیہ بی بی سے متعلق کیس کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔
QBN نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں حکومتی وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی وفد میں فواد چوہدری، شیری مزاری، علی محمد خان اور فرخ حبیب شامل تھے۔
175