گلبرگ میں مبینہ پولیس مقابلہ،ایک ملزم ہلاک،2 گرفتار،2 فرار ۔ کراچی گلبرگ میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ تین گرفتار کر لیئے گئے۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات گلبرک پولیس نےاپوا کالج کے قریب ایک مقابلہ کیا اور ایک گینگ پکڑا،ملزمان گاڑی اور موٹرسائیکل پر سوار تھے،ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تو پولیس نےمقابلے کے بعد تین زخمی ملزمان سمیت چار ملزمان جن میں دولت خان،عبدالولی ،شیر گل عرف سرائے اور محمود شامل ہیں کو گرفتار کیا،بعد ازاں زخمی ملزم محمودولد حاجی داد اسپتال میں دم توڑ گیا،ملزماں سے برآمد گاڑی بھی چھینی ہوئی تھی جو 25اکتوبر کو ایف بی ایریا بلاک 10میں واقع بنگلہ نمبرc-43کے مالک ارشد عباس سے چھینی گئی تھی،جبکہ ملزمان کے قبضےسے ایک اور گاڑی بھی ملی ہے،ملزمان شہر کے پوش علاقوں میں یہ وارداتیں کرچکے ہیں اور گرفتار تمام ملزم افغانی ہیں،ملزموں کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ہیں،ملزمان کے قبضے سے گاڑی کے علاوہ چار پستول اور لوٹی گئی اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔
206