شہباز شریف کی پیشی،پولیس اور کارکنوں میں تصادم ،سابق صوبائی وزیر زخمی ، پرویز ملک اور وحیدگل بے ہوش گئے
پیر 29 اکتوبر 2018
لاہور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کی پیشی پر احتساب عدالت کے موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر زخمی جبکہ رکن قومی اسمبلی پرویز ملک اور سابق رکن پنجاب اسمبلی وحید گل بے ہوش ہوگئے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر گملے پھینکے جانے پر پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا احتساب عدالت کے باہر یہ ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ شہباز شریف کی احتساب عدالت آمد پر لیگی کارکنوں کی ایک کثیر تعداد نے لگائی جانے والی رکاوٹوں کو توڑ کر احتساب عدالت کے احاطے میں داخلے کی کوشش کی جس پر پولیس کو کارکنوں کو پیچھے دیکھلنے کیلئے کارروائی عمل میں لانا پڑی اور پولیس و کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور مار کٹائی سمیت نعرے بازی کا سلسلہ شہباز شریف کی احتساب عدالت واپسی تک جاری رہا بعدازاں لیگی کارکنان منشر ہوگئے۔
180