اسلحہ کی بھاری کھیب کے پی کے سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 10 کلاشنکوف، 10 پسٹل بھاری ایمونیشن برآمد
جامع تلاشی کے دوران ملزم سے منشیات بھی برآمد، مقدمات درج کر کے گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ،اہل علاقہ کا خوشی کا اظہار
اٹک () تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک کی خصوصی ہدایات پر زیر نگرانی ایس ڈی پی او / ڈی ایس پی تنویر احمد ملک سرکل حسن ابدال و ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد فاروق تھانہ صدر حسن ابدال آمدہ بسلسلہ چہلم سپیشل پکٹ ہائے پر موجود انچارج چوکی جھاری کس سب انسپکٹر عاطف ، اے ایس آئی کامران عزیز معہ ملازمان نے جی ٹی روڈ آمدہ KPK پر ایک مشکوک گاڑی ہنڈا ری بون کلر سلور کو روکا تو اس میں دو کس مشکوک افراد 1۔ جواد خان ولد فرخ خان قوم پٹھان سکنہ پشاور2۔ ریاض خان ولد کریم خان قوم پٹھان سکنہ مہمند ایجنسی و گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز 10 عدد کلاشنکوف نما معہ 20 عدد میگزین,10 عدد پسٹل 30 بور معہ 20 عدد میگزین,روند 30 بور پسٹل 13400 عدد و منشیات 550 گرام منشیات برآمد ہوئی جس پر ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مقدمات درج رجسٹر کر لیے گئے۔ اہل علاقہ نے اٹک پولیس کو آمدہ چہلم کو محفوظ بنانے کیلئے ممکنہ دہشت گردی کو ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے تمام افسران و ملازمان کو اس کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ اور آئندہ بھی ملک و سماج دشمن عناصر کیخلاف اسی طرح کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔
ترجمان اٹک پولیس…