محکمہ ہیلتھ کی لاپرواہی نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی – جناح ہسپتال میں راشد نامی نوجوان ڈینگی کے ہاتھوں اپنی جان کی بازی ہار گیا – زرائع کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے کے ڈینگی کے عملہ کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ موت واقع ہوئی – وزیر ہیلتھ، ڈی جی ہیلتھ اور سی ای او ہیلتھ سے گزارش ہے کہ ڈی ڈی او اقبال ٹاؤن اور دیگر عملہ کی اس لاپرواہی پر ایک کمیٹی بنائی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان سے پوچھا جائے کہ اقبال ٹاؤن میں ان کی لاپرواہی سے ڈینگی کیسے پیدا ہوا اور ان کی غلطی اور لاپرواہی سے جو چراغ بجھ گیا ہے اس کا کون ذمہ دار ہے
397