*منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو اگلےاتوار کو تمام تھانوں کا گھیراو اور پھر ایس ایس پی آفس پر دھرنا دینگے ۔محمد اسلام*
*ضلع ملیر کی گلی گلی میں منشیات فروخت ہورہی یے اور پولیس لاعلم ہو ایسا ممکن ہی نہیں۔انسداد منشیات واک سے خطاب*
*منشیات کی لعنت سے چھٹکارے کے لئے ضلع ملیر کی عوام جماعت اسلامی کی قیادت میں سڑکوں پر موجود ہے۔محمد اسلام*
کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع ملیر کے تحت ضلع بھر میں منشیات فروشی کے خلاف انسداد منشیات واک کی گئی۔منشیات کی لعنت سے چھٹکارے کے لئے امیر جماعت اسلامی ضلع ملیر محمد اسلام کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے ہسپتال چورنگی سے گل احمد چورنگی تک احتجاجی مارچ کیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محمد اسلام نے کہا کہ ضلع ملیر کے 90 فیصد علاقوں میں منشیات فروخت ہورہی ہے۔گلی گلی منشیات کے اڈے قائم ہیں اور نوجوان لائنوں میں لگ کر منشیات خرید رہےہیں۔یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ منشیات بک رہی ہو اور پولیس لاعلم ہو۔کئی علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں یہ گھناونا دھندہ جاری یے۔ نوجوان نسل آئس ،کرسٹل اور پوڈر کے نشے میں مبتلا ہوکر اپنی زندگیاں برباد کررہے ہیں۔منشیات اب اسکول اور کالجز کے بچوں اور بچیوں تک پہنچ گئی ہے اگر راست اقدام نہ کیا گیا تو تباہی اور بربادی ہمارا مقدر ہوگی۔منشیات کی لعنت کی وجہ سے پورے پورے گھرانے تباہ ہوگئے ہیں۔امیرجماعت اسلامی ضلع ملیر نے کہاکہ ایس ایس پی ملیر کو اس حوالے سے خط بھی لکھا گیا یے لیکن انکی جانب سے بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔نوجوان نسل کو تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔آج بڑی تعداد میں اہلیان ضلع ملیر نے انسداد منشیات واک میں شرکت کرکے اس بات کا اعلان کردیا کہ ہمیں منشیات فری معاشرہ چاہیے۔جماعت اسلامی منشیات فروشی کے خلاف ہمیشہ صف اول میں رہی ہے اور آج بھی اس لعنت سے چھٹکارے کے لئے احتجاج کررہی ہے۔امیر جماعت اسلامی محمد اسلام نے ایس ایس پی ملیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے انکا صفایا نہ کیا گیا تو اگلے اتوار کو ضلع ملیر کے تمام تھانوں کا گھیراو اور آئندہ دنوں میں ایک بہت بڑا احتجاجی دھرنا آپکے آفس کے سامنے دیا جائے گا اس حوالے سے مشاورت کررہے ہیں اور اگر پولیس کی جانب سے کوئی خاص اقدام نظر نہ آیا تو اگلا احتجاج طویل دھرنے کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے۔محمد اسلام نے اہلیان ضلع ملیر کو منشیات کےخلاف بہت بڑی تعداد میں نکلنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے حق کے لئے نکلے، جماعت اسلامی ہمیشہ آپکے ساتھ ہے اور سماجی برائیوں کے خلاف آواز حق بلند کرتی ریے گی۔احتجاجی واک سے قائدین جماعت اسلامی ضلع ملیر،سول سوسائٹی اور معزیزین علاقہ نے بھی خطاب کیا۔