محکمہ صحت سندھ نے مرحوم ڈاکٹر کا تبادلہ تھرپارکر میں کر دیا.ڈاکٹر منگریو 2017 میں انتقال کر گئے تھے
.تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا ایک اور کارنامہ منظر عام پر آگیا ہے.حکومت سندھ نے موت کی آغوش میں تڑپتی وادی کو مسیحا بھیجا تو وہ بھی مردہ نکلا.
محکمہ صحت سندھ نے تھرپارکر.
میں مردہ ڈاکٹر کا تبادلہ کر دیا.
محکمہ صحت سندھ نے اس انوکھے کارنامے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا. مردہ ڈاکٹر کو محکمہ سندھ کی جانب سے مٹھی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال میں تعینات کیا گیا ہے. اس نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر منگریو کو میرپور خاص سے تھر کے علاقے میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے جبکہ مرحوم ڈاکٹر کی آخری پوسٹنگ چھور میں ہوئی تھی .مذکورہ.
ڈاکٹر دوران سروس ہی 2017 میں انتقال کر گئے تھے.واضح ہو کہ ضلع میں کل 457 ڈاکٹرز کی پوسٹیں موجود ہیں، جس میں سے صرف 153 پوسٹ پر ہی ڈاکٹرز تعینات ہیں.سندھ حکومت نے تھر میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کے لئے ڈاکٹروں کے تبادلے شروع کئیے ہیں.
214