195

چنیوٹ میں منشیات فروش دھر لیے گئے۔

تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کاروائی

3 بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار, بھاری مقدار میں چرس برآمد
ایس ایچ او صدر محمد ارشد ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی.
مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان تنویر افضال,اشرف اور عبدالحمید کو گرفتار کر لیا.
ملزمان کے قبضہ سے 43 کلو 750 گرام چرس برآمد کر لی گئی. ملزمان نے چرس کار کے مختلف حصوں میں چھپا رکھی تھی.
ملزمان منشیات علاقہ غیر سے سمگل کرکے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے.
ڈی پی او چنیوٹ عبادت نثار کی طرف سے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او صدر و ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعام کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں