وزیراعظم پاکستان عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ون آن ون ملاقات وزیر اعظم کا محمود خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کی دن رات محنت ، کاوشوں اور غریب عوام کی فلاح اور اداروں کے استحکام کیلئے کام کرنے کے جذبے کو سراہامحمود خان کی بہتر کارکردگی کی بناء پروہ آئندہ پانچ سال تک صوبے کے وزیراعلیٰ ر ہیں گے ، وزیر اعظم محمود خان کو میری ، پی ٹی آئی اور ممبران صوبائی اسمبلی کے پی کی بھر پور حمایت حاصل ہے، وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے وفاق صوبے کے 65 ارب روپے کے بقایاجات دے گا ۔وزیراعلیٰ پن بجلی کے بقایا جات اور صوبے کے موقف کے تناظر میں اے جی این قاضی فارمولے پر عمل درآمد کیلئے اگلے ہفتے اجلاس ہو گا، محمود خان سی پیک میں رشکئی اکنامک زون چکدرہ سے چترال موٹروے کی توسیع شامل ہے، وزیراعلیٰ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان تک سڑک کو دو رویہ بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ وزیراعظم کے اعتماد پر پورا اُترنے کیلئے دن رات کام کر رہا ہوں ، محمود خان صوبے میں نئے شامل ہونے والے اضلاع کیلئے صوبائی محکموں کی توسیع پر کام جاری ہے، وزیراعلیٰ صوبے کے ہر ڈویژن کو میگا پراجیکٹ دینا میری کی ترجیح ہے ،محمود خان وسائل کے پیداواری شعبہ میں نوجوانوں کو تعلیم و تربیت ، صحت کی اعلیٰ سہولیات اور پسماندہ علاقوں کی ترقی سمیت سوات، ملاکنڈ اور ہزارہ میں ٹوارزم کی ترقی ترجیحات ہیں، وزیراعلیٰ صوبے کے تمام حصوں میں معدنی ترقی اور ٹوارزم کا فروغ پلان کر رہے ہیں ، محمود خان وفاق سے صوبے کو ادائیگی سے ترقیاتی ، اصلاحاتی اور فلاحی پروگرام پر عمل درآمد میں سرعت آئے گی ، وزیراعلیٰ عوام اور صوبے کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، وزیراعلیٰ معاشرے کے پسے ہو ئے طبقے کو انصاف اور سہولیات دیں گے ، محمود خان بیروزگاری اور عوام میں محرومی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعلیٰ صوبے میں صنعتکاری اور معاشی احیاء کیلئے مکمل پلان وضع کیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ
198