عمران خان آج ویڈیو پیغام کے ذریعےسعودی عرب سے ہونے والے معاہدوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے کے لیے پی ٹی وی کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔عمران خان کا پیغام سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جائے گا جس میں وہ سعودی عرب کے حالیہ دورے اور اس دوران ہونے والی پیش رفت سے متعلق عوام کو اعتماد میں لیں گے۔
194