205

نیب کی اپیل سماعت کیلیے منظور شریف فیملی کو نوٹسز

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی جانے والی اپیلوں پر سماعت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی جانب سے دائر کی جانے والی اپیلوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیا۔
عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کو نوٹسز بھی جاری کر دئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں غلطی کی۔ سزا معطلی کا فیصلہ دو سے تین صفحات پر مشتمل ہوتا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے 43 صفحات کا فیصلہ لکھ کر پورے کیس پر اظہار رائے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی سزا بہت کم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں