چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی کے خلاف دوبارہ نیب تحقیقات کی منظوری
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف دوبارہ تحقیقات کی منظوری دیدی۔
نیب اعلامیےکے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 13 انکوائریوں اور بدعنوانی کے 3 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں حنا ربانی کھر،صدیق الفاروق اوربیرسٹر عابد وحید شیخ، فیصل کنٹونمنٹ بورڈ کراچی کے سی ای او،ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے افسران،منور بزدار،عبدالمجید ایکسiئن،علی احمد لنڈو، ڈاکٹر محمد التمش، بھائی خان لاکھو، سیف اللہ مگسی، شفقت واڈو اور دیگر کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔