197

لاہور ہاٸیکورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کر لی فوری رہا کرنے کا حکم۔

لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت منظور کرلی۔

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوراً رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ کیا جو کچھ ہی دیر بعد سنادیا گیا جس میں عدالت نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز میں ضمانت منظور کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں