طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات 18 فروری کو پاکستان میں ہوں گے۔
کابل: طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔
افغانستان میں 17 سال سے جاری امریکی اتحادی افواج اور طالبان کے درمیان جاری لڑائی ختم کرنے اور امن کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 18 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیان میں اس کی تصدیق کی ہے، اس سے قبل قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوچکے ہیں اور پاکستان میں مذاکرات کے بعد 25 فروری کو دوبارہ دونوں فریقین قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مزید بات چیت کریں گے۔