179

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر تیاریاں عروج پر جڑواں شہروں کیلیے سکیورٹی پلان تیار۔

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد، جڑواں شہروں کیلیے سیکیورٹی پلان تیار۔

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان کے موقع پر جڑواں شہروں کے لیے مثالی سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد میں 1000 سے زائد سیکورٹی چیک پوائنٹس ترتیب دیئے جائیں گے، اسلام آباد کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کردی جائے گی اور 16 اور 17 فروری کو جڑواں شہروں کے مخصوص علاقوں میں موبائل سروس بھی بند رہے گی۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر بڑی گاڑیوں کا داخلہ 2 روز کے لئے بند رہے گا، شاہراہ دستورریڈیو پاکستان سے سیرینا ہوٹل، سہروردی روڈ تک بند رہے گی اور مری روڈ فیض آباد انٹر چینج سے سیرینا چوک تک بند رہے گی، ایکسپریس ہائی وے کورال چوک سے فیصل ایونیو 15 یوٹرن تک محدود اوقات میں بند کی جائے گی جب کہ پشاور، کہوٹہ، مری سے آنے والی ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کیے جائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں