177

بچوں پر تشدد اور زیادتی کی روک تھام کیلیے آگاہی مہم کا آغاز۔

بچوں پرتشدد اورزیادتی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز۔

اسلام آباد: حکومت نے بچوں پرتشدد اور زیادتی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغازکردیا۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اسلام آباد میں اسکول میں بچوں سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا قانون اورآئین بچوں کے حقوق کی حفاظت کی یقین دہانی کراتا ہے، پاکستان میں بچوں پرتشدد روزبروز بڑھتا جارہا ہے، ہمیں اسے روکنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بچے پہلے اپنی حفاظت خود کریں ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ کیا ٹھیک اور کیا غلط ہے۔

شیریں مزاری نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے قانون سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے، بچوں کو تشدد اورزیادتی سے روکنے میں ان کے والدین کے ساتھ ان کے اساتذہ کا بڑا کردار ہے، بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے شرم کریں۔ گھر، اسکول، گلی، محلہ میں بھی بچوں کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے، بچوں کو اپنے والدین کو بتا دینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں