184

این آر او کے بعد لوگوں کا خوف ختم ہو گیا تھا کہ وہ پکڑے جاٸیں گے۔ وزیراعظم

این آراو کے بعد کرپٹ لوگوں کا خوف ختم ہوگیا تھا کہ وہ پکڑے جائیں گے، وزیراعظم۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ این آراو ون اوراین آر اوٹوکے بعد کرپٹ لوگوں کا خوف ختم ہوگیا تھا کہ وہ پکڑے جائیں گے۔

لائیو ریلوے ٹریکنگ سسٹم اور تھل ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 سالوں میں لوگوں نے بلاخوف چوریاں کیں، 10 سال میں ملکی قرضہ 30 ہزار ارب ڈالر تک جاپہنچا، اور ماضی کی حکومتوں نے جو قرضے لیےاس کے باعث ہماری حکومت ایک دن کا سود 6 ارب روپے ادا کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ این آراو ون اوراین آر اوٹوکے بعد کرپٹ لوگوں کا خوف ختم ہوگیا تھا کہ وہ پکڑے جائیں گے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، ہر ادارے میں کرپشن کے کیسز نیب کو بھجوائیں گے، اس طرح لوگوں کے دلوں میں خوف پیدا ہوگا اور کرپشن کرتے ہوئے سوچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں