199

سوموٹو اختیار آٸین کے مطابق استعمال کرنے کا فیصلہ۔ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ کا سوموٹو اختیار آئین کے مطابق استعمال کرنے کا فیصلہ۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سوموٹو مقدمات کی سماعت کے قوانین میں ترمیم کرکے انھیں ریگولرائز کرنے کے بجائے اپنے ازخود نوٹس کے اختیارات کو آئین کے مطابق استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں سپریم کورٹ بارکی طرف سے اپیل کا حق دینے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

6 فروری کے فل کورٹ اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرنے کیلیے سپریم کورٹ کے رولز کے تمام پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان اختیارات کا استعمال آئین کے مطابق کیا جائیگا۔اجلاس میں سپریم کورٹ بارکی طرف سے آرڈرxxv میں ترمیم کی تجویز کو مستردکردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں