168

وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کا خود استقبال کریں گے۔

وزیر اعظم عمران سعودی ولی عہد کاخود استقبال کریں گے۔

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان کادورہ کریں گےجب کہ ایئر پورٹ پر وزیراعظم عمران خان خود ولی عہدکا استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان17فروری کی سہ پہر پاکستان آئیں گے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے اس ضمن میں وزیراعظم ہاؤس کی تزئین وآرائش کا کام بھی جاری ہے۔

سعودی ولی عہد کے ہمراہ اعلی سطح کے وفود بھی پاکستان آرہے ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اہم کردار اداکررہے ہیں، سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں