ہمارے لیے قانون الگ اور پنجاب کے لیے الگ ہے، وزیراعلیٰ سندھ۔
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے ایک قانون اور پنجاب میں الگ ہے، پنجاب میں آئی جی کو ہٹا دیا جائے کوئی فرق نہیں پڑتا مگر سندھ میں ہم ایسی بات نہیں کرسکتے۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ارشاد رانجھانی قتل میں پولیس بھی ملوث ہے، سندھ پولیس اسٹیٹ نہیں ہے، یہاں عوام کی حکمرانی ہے۔ جس جس پر ایف آئی آر ہے بندوق اٹھائیں اور مار دیں، چور یا ڈکیت کو گرفتار کیا جاسکتا تھا لیکن انسانیت مر گئی ہے، جو پولیس افسران واقعہ میں ملوث ہوئے ان کے خلاف خود ایف آئی آر درج کراؤں گا۔