184

شہباز شریف رہاٸی, نیب بنج تبدیلی کی درخواست مسترد۔

شہباز شریف کی رہائی سے متعلق نیب کی بینچ تبدیلی درخواست مسترد۔

لاہور: ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی رہائی سے متعلق سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کے خلاف نیب درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنیوالے بنچ کیخلاف نیب کے اعتراض پر سماعت کی۔ اس موقع پر نیب پراسکیوٹر نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے زبیر کیس کی روشنی میں موجودہ بنچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کر سکتا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ اس کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں، اب ایسا نہیں ہوتا، نیب پر پہلے بڑے الزامات لگ رہے ہیں، اب نیب اپنی مرض کے بینچ بنوائے گا۔ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں