184

ذیشان کا تعلق داعش سے, کٸی کاروایوں میں سہولت کار تھا۔سابق ایڈیشنل آٸی جی سی ٹی ڈی

ذیشان کا تعلق داعش سے، کئی کارروائیوں میں سہولت کار تھا، سابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی۔

لاہور: سابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے جے آئی ٹی کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ذیشان کا تعلق داعش سے تھا اور وہ کئی کارروائیوں میں سہولت کار بھی تھا۔

سانحہ ساہیوال کیلیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے سی ٹی ڈی کے ملوث اہلکاروں اور آپریشن کے دوران فون پر رابطے میں رہنے والے افسران کے بیانات قلمبند کرانے کاسلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر جمعرات کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، انھوں نے بتایاکہ ساہیوال آپریشن سے 2 روز قبل 17جنوری کو ذیشان کی گاڑی کا نمبرLEA6683-12 سیف سٹی اتھارٹی کی واچ لسٹ میں شامل کرا دیاگیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں